مسلم لیگ فنکشنل کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے بلاول کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے کراچی اور سندھ کو پیرس اور روم بنانے کی بجائے تھوڑی سے ترقی دے دیں، انہوں نے کہا کراچی کی ترقی کی بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کو شرم آنی چاہیے، انہوں نے کہ کراچی سے کشمور تک پیپلزپارٹی نے 13 برس کی حکومت میں کھنڈر بنادیا، کوئی شہر ایسا نہیں جہاں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہوں، بلاول کراچی کو پیرس کی بجائے بس کراچی ہی بنادیں ،