Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں متحدہ میٹھی چھری ہے، اچھا ہوا رشتہ ٹوٹ گیا، ن لیگی رہنما

متحدہ میٹھی چھری ہے، اچھا ہوا رشتہ ٹوٹ گیا، ن لیگی رہنما

PMLکراچی: شہر قائد میں جاری آپریشن، سندھ میں بلدیاتی انتخابات سمیت اہم صوبائی امور پر گزشتہ روز صدر مملکت اور وزیر اعظم کے زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں مسلم لیگ ن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کسی سے اتحاد نہ کرنے کافیصلہ کیاہے،وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ ماضی میں سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہوا،اب ایسا نہیں ہوگا۔ اجلاس کے دوران ن لیگی رہنما صوبائی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے ، شکایت کی کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایاجارہاہے،کارکنوں اور بلدیاتی امیدواروں کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیاجارہاہے۔ نجی اخبار اور ٹی وی چینل کی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق بعض رہنماؤں نے ایم کیوایم پر بھی تنقید کی اور وزیراعظم سے کہاکہ ایم کیوایم میٹھی چھری ہے،اچھا ہوا کہ مسلم لیگ ن نے اس سے خود ہی رشتہ توڑلیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سندھ کے ہرعلاقے میں خود جاؤں گا اور سیاسی وانتظامی امور کا جائزہ لوں گا،وفاق کے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنایاجائےگا، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...