کراچی، پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر اعظم لوہانی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ حکومت کو وینٹی لیٹر سے نہیں نکال سکتی۔یہ حکومتی وزراء کی آخری تبدیلی تھی۔ پی ڈی ایم کے جلسوں نے عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر مشاورتی اجلاس بلانے پر مجبور کردیا ۔این آر او نہیں دونگا اب این آر او مانگ رہا ہے۔ حکومت کا جانا ٹھہر چکا۔
اعظم لوہانی نے کہا کہ پاکستان کو تاریخ کے سنگین ترین چیلنجز کا سامنا ہے۔ عمران خان, کرونا, کرپشن اور این آر او کی گردان سے اپنی اور حکومتی وزراء کی کرپشن اور ناکامیوں کو چھپا رہے ہیں۔ عمران خان اور وزراءِ کے ذاتی مفادات کے حصول اور انتقامی سیاست نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ مہنگائی, بیروزگاری ,بجلی گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافوں نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور اور ملک کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور اداروں کی اسی میں بہتری ہے کہ عمران خان فوری مستعفی ہو کر اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کو منتقل کر دیں۔ پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔