Saturday, October 24, 2020
Home Trending بلدیاتی انتخابات: مخالفین سے نمٹنے کے لیے ن لیگ کی حکمت عملی...

بلدیاتی انتخابات: مخالفین سے نمٹنے کے لیے ن لیگ کی حکمت عملی تیار

PMLکراچی: حکمران مسلم لیگ (ن) نے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے سیاسی حکمت عملی طے کرلی ہے جس کے تحت بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے انتخابی اتحاد نہیں کیا جائے گا اور ان دونوں جماعتوں کے سیاسی حملوں کا عوامی رابطہ مہم کے دوران بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ملک کے سیاسی حالات، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی حکمراں لیگ پر تنقید اور سندھ و پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے اور اس پالیسی پر اتفاق کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے علاوہ ضلعی سطح پر بلدیاتی انتخابات میں ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی اور اس کا اختیار صوبائی قیادت کو دے دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمراں مسلم لیگ علاقائی سطح پر اپنی سیاسی پوزیشن کی مناسبت سے عوامی رابطہ مہم چلائے گی، آئندہ ماہ سے انتخابی دفاتر کھول دیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ناراضی کو مذاکرات سے دور کیا جائے گا اور اس حوالے سے وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی کے بعد دونوں جماعتوں سے مذاکرات شروع کیے جائیں گے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت سے بھی رابطہ کیا جائے گا اور ان کو کہا جائے گا کہ وہ دھرنا پالیسی کے بجائے انتخابی اصلاحات کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں آکر حل کریں تاہم اب اسلام آباد میں پی ٹی آئی کو دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حالات خراب کرنے کی صورت میں قانونی آپشنز استعمال ہوں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...