کراچی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کےزیراہتمام سرجانی ٹاؤن میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔فری آئی کیمپ میں طبی معائنے اور مفت ادویات سمیت مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔ علاقہ مکینوں نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اس اقدام کوسراہا ۔ فری آئی کیمپ کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدرشہباز عبدالجبارنے کہاہے کہ شہر قائد میں بے روزگار سفید پوش افراد جو ڈاکٹروں کی فیس ادا نہیں کرسکتے صحت کی سہولیات ان تک پہچانا مشن ہے ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ مہنگائی کے خاتمے کا مشن لے کر نکلی ہے۔ہم صرف احتجاج اور اعلانات ہی نہیں کرتے بلکہ عملی میدان میں بھی کردارادا کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہمارا مقصد ہی خدمت انسانیت ہے۔ کیمپ کے انتظامی امور کے منتظم اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ سرجانی کے صدر عبدالرحمن نے کہا ہےکہ سرجانی ٹاؤن میں آبادی کی بڑی تعداد غرباءپرمشتمل ہے۔یہاں شہریوں کوصحت و صفائی کے مسائل کا سامنا ہے۔کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کو بنیادی ضروری سہولیات سے محروم کردیا ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ غرباء کی آواز بنی ہے۔آنے والے دنوں میں عوامی سہولت کےلیے مزید اقدامات کریں گے۔