بدھ, مارچ 22, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیپاکستان مرکزی مسلم لیگ کی کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے...

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی مذمت

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر شہباز عبدالجبار نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے. دہشتگردوں نے ایک بار پھر شہر کے امن کو برباد کرنے کی کوشش کی ۔دہشتگردی کی اس جنگ میں قوم کا بچہ بچہ اپنے محافظوں کے ساتھ ہے۔دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اداروں کے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوان ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کرے۔ آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کے فی الفور علاج معالجے کو یقینی بنائے۔اوردہشت گردوں کے سہولت کاروں کی بھی تلاش کر کے نشان عبرت بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code