پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر شہباز عبدالجبارنے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کا سامنا ہے۔ لیکن حکمرانوں کی جانب سے عوام کیلئے صرف زبانی کلامی دعوے ہی رہ گئے ہیں ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت کے دعوؤں سے بڑھ کرمہنگائی سے ستائے عوام کےلیے شہر بھر میں سستے سبزی بازار،سستے بچت بازاراور سستی روٹی تندور کا انعقاد کرے گی۔جہاں شہریوں کو سستے داموں ضروری اشیاء میسر آئیں گی۔ گزشتہ روز کراچی کابینہ کے اجلاس میں ان فیصلوں پر اتفاق کیا گیا ۔ شہبازعبدالجبار کا کہنا تھا کہ غریب عوام کا کوئی پر سان حال نہیں ۔ سبزیاں ،دالیں ،گوشت ودیگراشیائے خوردونوش بھی دگنے داموں فروخت ہورہی ہیں ۔اودیات بھی عوام کی پہنچ سے دورہوتی جارہی ہے ۔ لیکن سیاستدانوں کو اپنے مفادات اور اقتدار کی فکر لاحق ہے۔مہنگائی کا طوفان روکنے کے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ ناقص پالیسیوں کے سبب غریب مہنگائی کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنے ہم وطنوں کےلیے ایک امید بن کر ابھری ہے۔ہم مہنگائی کے خلاف اپنی مہم جاری رکھیں گے۔غریب عوام کی آواز ایون بالا تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ مہنگائی کے خلاف عملی میدان میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک بھرمیں سستی روٹی پروگرام کا آغازکرچکی ہے ۔ملک بھرمیں بیسیوں سستے تندورنصب کیے جاچکے ہیں ۔ہم شہرقائد میں ابتدائی طور پر کیماڑی اور قائدآباد میں تین تندور نصب کرچکے ہیں ۔جہاں سے شہری بھرپوراستفادہ کررہے ہیں ۔ ان شاءاللہ رواں ماہ سستے تندور اور سستے سبزی بازار کا دائرہ کار شہر بھر میں وسیع کریں گے