ہفتہ, مارچ 25, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیپاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے عوامی سہولت بازاروں کا شیڈول...

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے عوامی سہولت بازاروں کا شیڈول جاری۔

کراچی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سےعوامی سہولت بازاروں کےشیڈول کا اعلان کردیاگیا ۔رمضان سے قبل شہرقائد کے ہر ٹاؤن میں عوامی سہولت بازار لگایا جائے گا۔ مہنگائی سے پسی عوام کو ریلیف مہیا کرنا چاہتے ہیں ۔ عوامی سہولت بازاروں کا شیڈول گزشتہ روز کراچی کی مقامی قیادت اور ذمہ دارن سے مشاورت کے بعد کیا گیا ۔ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز عبدالجبار کا کہنا تھا کہ حالیہ وقت میں سیاسی و حکمران پارٹیاں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں ۔ ملک میں طوفان بدتمیزی برپا کیا ہواہے۔پاکستانی عوام مہنگائی کے بو جھ تلے دبتی جارہی ہے ۔لیکن حکمرانوں کو ایک دوسرے کو نیچا دکھانا اور انتقام لینے سے کوئی فرصت ہی نہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بنے گا ۔حکمران آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر عوام مسائل پر توجہ دیں ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام دوست جماعت ہے۔ہمارے 15 مارچ کو لگائے جانے والے بازار سے ہزاروں افراد نے استفادہ حاصل کیا۔جسے دیکھنے کے بعد گورنرسندھ کی جانب سے عوام کے لیے بچت بازاروں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا جوکہ خوش آئند اقدام ہے۔شہباز عبدالجبار نے شہر کےمختلف علاقوں میں لگائے جانے والے عوامی سہولت بازاروں کاشیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ 19مارچ کو بازار گلشن اقبال کے علاقے یوٹیلیٹی اسٹور اسکاؤٹ کالونی ،نارتھ ناظم آبادکےعلاقےڈینٹل کالج نیاز منزل،نیوکراچی کے علاقےجناح گراؤنڈ ،صدر کے علاقےرحمانی مسجد گارڈن ویسٹ،اورنگی کے علاقےپونے پانچ نمبر اورنگی ٹاون جمعرات بازار والی گلی،ٹھٹھہ کےعلاقےاتوار بازار گراؤنڈ دھابیجی مارکیٹ میں لگائے جائیں گے ۔ جبکہ 20مارچ کوسی بی سی کےعلاقےعید گاہ گراؤنڈ کالاپل،جناح ٹاؤن کے علاقےبابر گراؤنڈ لائیز ایریا،سہراب ٹاؤن کے علاقےاحسن آباد گراونڈ،ماڈل کالونی کے علاقےمین سعود آباد چورنگی انعم سوئیٹ سے متصل گراونڈ،ابراہیم حیدری کے علاقےمنگل بازار گراونڈ نزد حسن بن علی مسجد شاہ لطیف ٹاون میں لگائے جائیں گے۔جبکہ 21 مارچ کوگلبرگ کے علاقےسنگم گراؤنڈ مکا چوک،ماڑی پورکے علاقےکے پی ٹی اسکول کیماڑی روڈ ،شاہ فیصل کے علاقےشاہ فیصل نمبر 1 ٹنکی اسٹاپ پر لگائے جائیں گے۔ جبکہ 22مارچ کوصفورہ کے علاقے موسمیات،ناظم آباد کے علاقےپھول باغ ناظم آباد نمبر 3،لانڈھی کے علاقےبالمقابل بیت الحمزہ لانڈھی نمبر 2،نلیر کے علاقےمرحبا میرج گارڈن، مرغی خانہ اسٹاپ قائد آباد،فیصل کنٹونمنٹ کے علاقےپرفیوم چوک گلستاں جوہرمیں لگائے جائیں گے۔جبکہ26مارچ کوملیرکینٹ کے علاقےمدینہ بازار گراؤنڈ۔گڈاپ کے علاقےزم زمہ گراؤنڈ گلشن حدید فیز 1،لیاقت آباد کے علاقےمحمدی گراؤنڈ المعروف سوکھا میدان میں لگائے جائیں گے۔
جاری کردہ

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code