کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر قائد کے باسیوں کو نیو ایئر نائٹ منانے کیلئے سی ویو جانے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوان سمجھدار ہیں اور ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے انہیں یا دوسروں کو تکلیف ہو اس لیے فوری طور پر سی ویو کے راستے میں کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹادی جائیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سی ویو سے رکاوٹیں ہٹانے کے ڈی آئی جی سا ئوتھ کو احکامات جاری کیے اور کہا کہ شہریوں کو سال نو پر سی ویو جانے سے نہ روکا جائے ، کراچی کے شہری ذمے دار ہیں مسائل پیدانہیں کریں گے۔