Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے پولیو کا خاتمہ نہ صرف ہماری بلکہ عالمی دنیاکی ضرورت ہے، ڈاکٹر...

پولیو کا خاتمہ نہ صرف ہماری بلکہ عالمی دنیاکی ضرورت ہے، ڈاکٹر ممتاز احمد

Polioکراچی، ایگزیگٹیو ڈائریکٹر اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مقالمہ ڈاکٹر ممتاز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ نہ صرف ہماری بلکہ عالمی دنیاکی ضرورت ہے، بد قسمتی سے یہ مرض پاکستان سمیت تین مسلم ممالک میں پایا جاتا ہے۔ اگر ہم نے اس مرض کا تدارک نہ کیا تو دنیامیں ہماری آمدورفت پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ اقبال بین الاقوامی ادارے برائے تحقیق و مقالمہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام کراچی میں ” ماں اور بچے کی صحت اسلامی تعلیمات کی روشنی“ کے اعنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو کی بڑھتی شرح کی روک تھام کے لئے علمائ، صحافی و دیگر بااثر طبقات اپنے موثر کردار کے ذریعے معاشرے کو اس مہلک مرض اور اس کے سنگین خطرات سے آگاہ کریں۔

ڈاکٹر ممتاز احمد نے کہا کہ ہمارے ادارے نے رضاکارانہ طور پر اس مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ اس مرض کے انتہائی مہلک ہونے اور اس کے منفی ہونے کے اثرات سے ہم آگاہ ہیں، جبکہ ماہرین نے مکمل تحقیق کی ہے۔ اسلام ہمیشہ صحت عامہ کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ایک مسلمان معاشرہ صاف ستھرامعاشرہ ہوتا ہے، اس ضمن میں ہمیں قرآن و احادیث سے مکمل رہنمائی ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیوایک ایسا مرض ہے ‘جس کا پوری دنیا سے خاتمہ ہو چکا ہے لیکن بدقسمتی سے دنیا کے تین ممالک میں یہ مرض اب بھی موجود ہے یہ تینوں ممالک اسلامی ہیں ‘یہ تینوں ممالک اسلامی ہیں جن میں نائجیریا ‘پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف مہم کو سب سے زیادہ نقصان ڈاکٹر شکیل آفریدی کے افسوس ناک کردار اور امریکی جاسوسی نے پہنچایاہے۔ پولیو سے متعلق لوگوں کے شکوک و شبہات اور الزامات صرف الزام ہیں، جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ سیمنار میں انٹر بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی ‘ریجنل دعوہ سینٹر سندھ کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عزیز الرحمن ودیگر اہم شخصیات نے بھی خطاب کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...