Saturday, October 24, 2020
Home Trending چوری شدہ گاڑیوں کے جعلی چیسس نمبر بنانیوالا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

چوری شدہ گاڑیوں کے جعلی چیسس نمبر بنانیوالا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

crimeکراچی، اے سی ایل سی پولیس نے چوری اور چھینی گئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ہاتھوں کے ذریعے جعلی چیسس نمبر بنانے کے ماہر ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔شہر سے چوری شدہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چھیننے کے بعد جعلی چیسز نمبر اور کاعذات بنا کر فروخت کرنے والے بین الصوبائی گروہ کو اے سی ایل سی پولیس نے بے نقاب کردیا۔ایس ایس پی اے سی ایل سی عرفان بہادر کے مطابق ملزم ہتھوڑے اور کیل کے ذریعے بڑی مہارت کے ساتھ کم وقت میں جعلی چیسز نمبر بنا لیتا تھا۔ ایس ایس پی عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان جعلی چیسز نمبر والی موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کو اندرون سندھ اور بلوچستان میں فروخت کیا کرتے تھے۔ایس ایچ او اے سی ایل سی اشتیاق غوری نے کہا کہ اے سی ایل کے محکمے میں جدید ٹینالوجی آجانے سے شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چوری اور چھینے کے واقعات میں کمی آئی۔ .محمکہ اے سی ایل سی کی کارکردگی میں بہتری آنے سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری اور چھینے کی وارداتوں میں کمی تو آئی ہے لیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ اصل کارکردگی تو وہ ہوگی جب ان کی چوری یا پھر چھینی گئی گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں انہیں واپس مل جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...