Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم پولیس اوررینجرزسے مبینہ مقابلے،7ملزمان مارے گئے

پولیس اوررینجرزسے مبینہ مقابلے،7ملزمان مارے گئے

karachiکراچی، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائیاں تیز کر دیں۔ پولیس اور رینجرز سے میبنہ مقابلوں میں دو اغواکاروں سمیت سات ملزمان مارے گئے۔ کالعدم تنظیم کے تین کارندوں سمیت تیرہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے امن دشمن عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔ لیاری بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ملزمان مارے گئے۔لیاقت آباد میں رینجرز سے مبینہ مقابلے میں دو اغواکار ہلاک ہوگئے۔ جن کی شناخت زیارت گل اور عامر کے نام سے ہوئی۔ سہراب گوٹھ میں رینجرز سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ناظم آباد میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا۔ادھر رینجرز نے قصبہ کالونی،گلشن غازی اور پٹھان کالونی میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان سےگیا۔ادھر نیپا چورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے چار خواتین کھلاڑیوں کو لوٹ لیا۔ ملزمان کھلاڑیوں سے نقدی،موبائل فون اور برس چھین کر فرار ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...