Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت ہائی پروفائل کیسزمیں قیاس آرائی نہ کی جائے،ترجمان سندھ پولیس

ہائی پروفائل کیسزمیں قیاس آرائی نہ کی جائے،ترجمان سندھ پولیس

sindh-policeکراچی، ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دفتر سے جاری ایک بیان میں میڈیا کے نمائندوں سے کہا ہے کہ پولیس بلاکسی امتیازوتفریق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مصروف عمل ہے اور اس تسلسل میں تمام تر اقدامات کا مقصد صرف اور صرف قیام امن کے حالات پر کنٹرول اور لوگوں کی جان ومال،عزت وآبرو کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔آئی جی سندھ نے میڈیا سے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر،دہشت گردوں اور باالخصوص ایسی وارداتوں سے متعلق درج ہائی پروفائل کیسسز کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں کیونکہ اس عمل سے ایک جانب تو تفتیش میں ہونیوالی پیش رفت متاثر ہوتی ہے تو دوسری جانب انہی قیاس آرائیوں کا براہ راست فائدہ ملزمان اور انکے سرپرست اٹھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ اپنی کارکردگی، جرائم کے خلاف جاری آپریشنز، حکمت عملی ولائحہ عمل جیسے اقدامات کوہرسطح پر الیکٹرانک وپرنٹ میڈیاکے ساتھ شیئر کیا ہے کیونکہ پولیس جانتی ہے کہ میڈیا سے بہتر عوام کی رہنمائی وآگاہی کوئی دوسرا ادارہ نہیں کرسکتا لہٰذا میں میڈیا کے نمائندوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ باالخصوص ہائی پرفائل کیسسز سے متعلق پولیس کی کارکردگی کو آپ کے ساتھ ضرور شیئر کیا جائیگا اور آپ کے سوالات کے جوابات بھی دیئے جائیں گے مگر آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہائی پروفائل کیسسز سے متعلق کسی بھی حوالے سے قیاس آرائی نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ کسی بھی لحاظ سے اس ملک صوبے اور اس کے عوام کے مفاد میں نہیں ہے ان قیاس آرائیوں کا براہ راست فائدہ صرف اور صرف مجرموں کو پہنچتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...