شیئرکی گئی فوٹیج شرپسند عناصرکامذموم ہتھکنڈاہے،سندھ پولیس

sindh-policeکراچی ترجمان سندھ پولیس نے سوشل میڈیا پرشہر میں ہنگامہ آرائی سے متعلق شیئر کی گئی فوٹیج کو حالیہ صورتحال سے منسلک کرنے کو شرپسند عناصر کا مذموم ہتھکنڈا قرار دے دیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام ایسی فوٹیج یا افواہوں پر ہرگز دھیان نہ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر ادارے باہم اشتراک اور حکمت عملی سے صوبائی سطح اور باالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر مکمل کنٹرول رکھنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھارہی ہے اور یہی وہ امر ہے جسے شرپسند عناصرقبول نہیں کررہے۔ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ ‘تاہم عوام ایسی من گھڑت افواہوں یا فوٹیج کو ہرگز خاطر میں نہ لائیں اور امن وامان کی صورتحال پر کنٹرول کے حوالے سے پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار یقینی بنائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top