شرافی گوٹھ کے قریب پولیس مقابلہ 2 ملزمان گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے شرافی گوٹھ کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کے اسلحہ، چھینے گئے موبائل اور منشیات برآمد کر لی۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں ناصر اور کاشف شامل ہیں، ملزمان ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان پر لانڈھی سمیت کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں، وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ برآمد موٹر سائیکل پریڈی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top