رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار

Rangers-inکراچی، رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے  13ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق نبی بخش اور کھارادر کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان وقاص عرف اجے اور محمد صدیق عرف نعمان پتنی جن کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے کوگرفتار کیا جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔

کلفٹن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عبداللہ عرف اَدو اور محمد انور حسین عرف بنگالی کو گرفتار کیا جبکہ محمود آبادکے علاقے میں رینجرز نے پولیس کے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان محمد شفیق عرف گ±ڈو، ارسلان عرف سنی، محمد شہباز، محمد عرف ماموں، محمد عمر بن احمد، محمد ہارون، شہریار، محمد آصف عرف مرزا اور محمد رشید کو گرفتار کیاجو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمدکیا گیا ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top