ون وے کی خلاف ورزی پر کارروائی کا آغاز، گرفتار بھی ہوگی، ڈی آئی جی

traffic diversionکراچی، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید مہر نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس نے  ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ گرفتاری بھی ہوگی۔  جاوید مہر نے کہا کہ جن مقامات پرون وے کی خلاف ورزی ہوتی ہے ان کی نشاندہی کرلی گئی ہے اوراس حوالے سے ٹریفک پولیس افسران کوان مقامات کے حوالے سے آگاہ بھی کردیاگیا ہے، مہم کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جو شہری قانون پرعمل درآمدکرتے ہیں انھیں کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ہرضلع میں سے10 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ٹریفک پولیس بھر پور طریقے سے ایکشن کریگی اور یہ تمام مقامات مرکزی شاہراہوں پرہیں، ون وے کی خلاف ورزی قابل گرفتاری جرم ہے اورٹریفک پولیس مہم کے دوران ضرور گرفتاریاں کریگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top