Sunday, January 24, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 ملزمان میڈیا کے سامنے پیش کردیئے

police1300x160320x180کراچی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر نےگزشتہ دنوں گرفتار کیےگئےتین ملزمان کو میڈیا کےسامنے پیش کردیا۔ ملک الطاف کاکہنا ہے کہ تینوں ملزمان کا تعلق دو سیاسی جماعتوں سے ہے جو سیاسی مخالفین کو قتل کیا کرتے تھے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر ملک الطاف کا کہنا تھا گرفتار ملزمان رفیق اورکامران عرف کامی کا
تعلق ایم کیو ایم جبکہ رحیم قادری عرف جمی کا تعلق مہاجر قومی موومنٹ سے ہے۔ ملزم رفیق سانحہ چکراگوٹھ میں ملوث ہے. ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخالفین کو قتل کیا۔ ملزمان کوایم کیوایم کے سیکٹر انچارج کی جانب سے علاقے میں فائرنگ کرنے کی ہدایت ملی تھی، ملزم رفیق رینجرز کے خوف سے سپرہائی وے پر واقع جمالی گوٹھ میں گذشتہ تین سال سے روپوش تھاملزم نے ایم کیو ایم کی ہڑتال کے دوران کراچی سے ساکرو جانے والی ہائی ایس گاڑی جلائی تھی۔رحیم قادری عرف جمی نےملیر، کھوکھراپار، اورنگی ، لانڈھی میں چھ مخالف کارکنوں کوقتل کیا،ملزمان پارٹی کے فنڈ کے لیے سنار کی دکانیں لوٹا کرتے تھے،ملزم رحیم نےحال ہی میں ستائیس لاکھ روپےکااسلحہ خریدا،ملزم کامران عرف کامی نےسانحہ بارہ مئی کو ساتھیوں کے ساتھ ملکر ناتھا خان پر فائرنگ کی تھی اور تین سے چار لوگوں کو قتل کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat