Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

سندھ ریزرو پولیس میں انسداد ہنگامہ آرائی اسکواڈ، انسداد ڈکیتی فورس تشکیل کا فیصلہ

police1300x160320x180کراچی: سندھ ریزرو پولیس کی افرادی قوت اور ہتھیاروں سے انسداد ہنگامہ آرائی اسکواڈ (اینٹی رائٹس اسکواڈ) اور انسداد ڈکیتی فورس (اینٹی ڈکیت آپریشن فورس) تشکیل دی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ایس آر پی آصف اعجاز نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو بتایا کہ اس حوالے سے اہلکاروں کے لیے جامع تربیتی پروگرام ترتیب دیا جا چکا ہے، ایس آر پی کے 200 اہلکار ضلعی پولیس کے ساتھ ہائی وے گشت پر مامور ہیں، ایس آر پی کی موجودہ 5 ہزار 756 جوانوں میں سے 396 جوان کراچی پولیس کے ساتھ سیکورٹی کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں ۔ کوئیک رسپانس فورس کے395 جوان بھی کراچی پولیس کے ڈسپوزل پر ہیں جبکہ صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع میں ضلعی پولیس کے شانہ بشانہ ایک ہزار90 جوان فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں مختلف اہم اور حساس مقامات پر ایس آر پی کے571 جوان تعینات ہیں انھوں نے پولیسنگ کے امور مزید بہتر بنانے کے لیے دفاتر، عمارتوں، گاڑیوں کی مرمت اور بحالی کے اقدامات کا احاطہ کرتے ہوئے مزید اسلحہ اورگاڑیوں کی سفارشات آئی جی سندھ کو پیش کیں۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ایس آر پی کے افسران اور جوانوں کی تنخواہ میں اضافے کے لیے ڈی آئی جی ایس آر پی کو حتمی سفارشات دینے کی ہدایت کی۔
Open chat