Thursday, October 22, 2020
Home Trending ٹریفک پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کے گرفتار ملزم سے تفتیش کی رپورٹ...

ٹریفک پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کے گرفتار ملزم سے تفتیش کی رپورٹ تیار

Police320x180کراچی: نارتھ ناظم آباد میں گزشتہ شب ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزم کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ حکام نے تیار کرلی ہے۔ ملزم ٹریفک اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد بس میں سوار ہوکر ساتھیوں کے پاس پہنچا جو اسے گرومندر لے گئے اور وہاں اسٹریٹ کرائم مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ بتاکر سول اسپتال بھجوادیا گیا۔ ٹریفک پولیس اہل کاروں پر اب تک 5حملے ہوچکے ہیں،گزشتہ شب نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزم کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکار پر 30 بور پستول سے فائرنگ کی، موقع سے 30 بور پستول کے 2 خول جبکہ ایک گولی بھی ملی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کی جوابی فائرنگ سے ایک گولی ملزم کے منہ پر لگ کر دوسری جانب سے نکل گئی، زخمی ملزم اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوا، جس پر کوئی نمبر پلیٹ موجود نہیں، ملزم نے لفٹ مانگنے کی کوشش کی، نہ ملنے پر بس میں سوار ہوکر ناگن چورنگی پہنچا، جہاں اس کے ساتھی موجود تھے ،جو اسے لیاقت آباد کے راستے گرومندر لائے، وہاں سے ایمبولینس منگوا کر سول اسپتال پہنچایا گیا۔ ایمبولینس سروس کو گرومندر پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ بتایا گیا۔ سول اسپتال سے پولیس کنٹرول پر زخمی شخص کی اطلاع پر پولیس کی چھٹی حس جاگی اور اسے حراست میں لیا گیا۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں اور عینی شاہدین کو اسپتال بلوایا گیا تو انہوں نے ملزم کو شناخت کر لیا۔ ملزم کا نام بلال ، عمر 24 سال اور وہ نیو کراچی کا رہائشی ہے۔ بلال کے موبائل لوکیشن سے بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ وہ فائرنگ کے وقت بورڈ آفس پر ہی تھا۔ بلال کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...

جناح اسپتال کے سابق پروفیسر کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

جناح اسپتال کراچی کے سابق پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر سید وقار احمد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر...

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...