Tuesday, October 27, 2020
Home Trending رینجرز اہل کاروں کے خلاف اشتہار لگوانے پر ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن...

رینجرز اہل کاروں کے خلاف اشتہار لگوانے پر ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن معطل

SindhPolice_Logoکراچی: پولیس نے رینجرز اہل کاروں کے خلاف اخبارات میں اشتہارات دے دیے جس میں 6 نامعلوم اہل کروں پر شہریوں کو اغوا اور ان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے اخبارات میں رینجرز کے خلاف اشتہار دیے گئے ہیں جس میں رینجرز کے 6 نامعلوم اہل کاروں پر لوگوں کو غائب کرنے اور ان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ اشتہارات میں عوام سے ان نامعلوم اہل کاروں کے حوالے سے ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن اور ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن کو اطلاع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے اشتہارات میں فواد، احسان اللہ، سید طاہر، ابرار احمد، حیدر علی اور نادر شاہ کو لاپتا ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن فخر السلام کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ صوبائی وزیر وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی ثنااللہ عباسی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو 3 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...