Wednesday, October 21, 2020
Home Trending رواں برس 75 پولیس افسران اور اہل کار دہشت گردی کا نشانہ بنے

رواں برس 75 پولیس افسران اور اہل کار دہشت گردی کا نشانہ بنے

police mobile firing1کراچی: رواں برس اب تک دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں 75 پولیس افسران و اہلکاروں کو نشانہ بنایا ، شہدا میں ٹریفک پولیس کے 6 اہل کاروں کے علاوہ ایک ایس ایس پی اور 3 ڈی ایس پی بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سال 2015ء میں اب تک دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں 75 پولیس افسران و اہلکاروں کو نشانہ بنایا ، شہدا میں 6 ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں ، رواں برس اب تک سب سے زیادہ ماہ جنوری میں 18 افسران و اہلکاروں کو شہید کیا گیا ، فروری میں 2 ، مارچ میں 14 ، اپریل میں 8 ، مئی میں 10 ، جون میں 4 ، جولائی میں 3 ، اگست میں 10 ، ستمبر میں 3 جبکہ رواں ماہ بھی اب تک 3 اہلکاروں کو قتل کیا جاچکا ہے ۔ شہدا میں ایک ایس ایس پی ، 3 ڈی ایس پی ، 6 سب انسپکٹر (ایس آئی) ، 8 اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ، 13 ہیڈ کانسٹیبل (ایچ سی) اور 44 پولیس کانسٹیبل (پی سی) شامل ہیں ، رواں برس کے آغاز میں قائد آباد میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز سے بھری بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے ، اس طرح رواں برس مجموعی طور پر اب تک 75 افسران و اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ،ریسکیو کے مطابق دھماکہ 2 منزلہ عمارت میں ہوا,دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا،متعدد...