Wednesday, October 21, 2020
Home Trending سادہ لباس پولیس اہلکار تاجروں کو اغواءکررہے ہیں، عتیق میر

سادہ لباس پولیس اہلکار تاجروں کو اغواءکررہے ہیں، عتیق میر

Ateeq Mirآل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے دن دھاڑے تاجروں کو اغواءکیئے جانے کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سادہ لباس اہلکار بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں میں تاجروں کو اغواءکررہے ہیں، تاجر پولیس کے مخبروں کی جھوٹی اطلاعات اور انتقامی کارروائیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، ٹارچر سیل میں اذیت ناک سلوک کے بعد بھاری رقوم کے عوض تاجر کی رہائی عمل میں آتی ہے، سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں تاجروں کے اغواءکے واقعات نے وسیع کاروبار کی شکل اختیار کرلی ہے، سیکوریٹی ادارے ریاستی دہشت گردی کا مُوجب بن رہے ہیں، خفیہ ایجنسیوں کو لگام نہ دی گئی تو تاجر برادری احتجاجی لائحئہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوگی ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز لیاقت آباد کپڑا مارکیٹ سے کپڑے کے معروف تاجر اور لیاقت آباد تاجر اتحاد کے نائب صدر اسماعیل صدیقی سے سادہ لباس افراد کی بدسلوکی کے واقعے کے خلاف تاجروں کی سپریم کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد پریس و میڈیا کو جاری کیئے گئے ایک مذمتی بیان میں کیا۔
اجلاس میں لیاقت آباد تاجر اتحاد کے صدر انصار بیگ قادری نے بتایا کہ اسلحہ بردار سادہ لباس اہلکار تاجر رہنما کو ان کے دفتر سے منہ پر چادر لپیٹ کر بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں اغواءکرکے نامعلوم مقام پر لے گئے اور رات 11بجے بدسلوکی اور دھمکیاں دے کر چھوڑدیا گیا، واقعے کی اطلاع علاقہ SHO،DSP SSP,کو دی گئی لیکن کوئی بھی اغواءکاروں کا سراغ نہ لگا سکا۔
اجلاس میں موجود اکرم رانا، انصار بیگ قادری، زبیر علی خان و دیگر نے پولیس کی ایجنسیوں کی جانب سے تاجروں کے خلاف مسلسل پیش آنے والے توہین آمیز اور بدسلوکی کے واقعات پر شدید ردِّعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ سندھ، سیکریٹری داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ سے پُزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں گشت کرنے والی بغیر نمبر پلیٹ سرکاری و غیرسرکاری گاڑیوں پر فوری پابندی لگائی جائے، پولیس و سیکوریٹی اداروں کے اہلکاروں کو پابند کیا جائے کہ وہ وردی کے بغیر اپنے فرائض اور ذمے داریوں کی ادائیگی سے گریز کریں، محکمہ پولیس سے بدعنوان اور بدکردار عملے کو فی الفور فارغ کیا جائے اور تاجروں و شہریوں کے خلاف کی گئیں زیادتیوں اور ناانصافیوں کی روک تھام کی جائے، تاجروں کی سپریم کونسل نے پولیس کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں تاجر برادری کے خلاف ظلم اور زیادتیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کو انتہائی تشویشناک اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا کہ اس قسم کے واقعات سے سیکوریٹی اداروں کے خلاف نفرت اور عدمِ اعتماد کی فضا پیدا ہوگی جس کی بنا پر سیکوریٹی ادارے تاجروں کی حمایت اور تعاون سے محروم ہوجائینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...