Wednesday, October 28, 2020
Home Trending کراچی میں جاری آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، پولیس اوررینجرز...

کراچی میں جاری آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، پولیس اوررینجرز کی میڈیا کو بریفنگ

mushtaqmehar320x180کراچی، شہر میں جاری آپریشن میں دوسالوں کے عرصے میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ یہ بات کرنل امجد اورکراچی پولیس کے چیف نے میڈیا کو پریس بریفنگ میں بتائی۔ پولیس آفس میں رینجرز کے کرنل امجد اورکراچی پولیس کے چیف مشتاق مہر نے صحافیوں کو بتایا کہ آپریشن کے دوسالوں میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں اوردہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ کرنل امد نے بتایا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اوردہشت گردی کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا، آپریشن شروع کرنے کا مقصد شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2013میں 2700 سے زائد شہریوں کو شہید کیا گیا، رینجرز نے دوسال کے دوران 6081 آپریشن کیے اوردوسال میں آپریشن کے دوران 8431ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ جن میں 343 بھتہ خور اور550 ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔ آپریشن میں چھ ہزار کے قریب مختلف اقسام کے ہتھیاربرآمد ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کراچی میں آپریشن کے مثبت اثرات نظرآرہے ہیں اورلوگ اس سے خوش ہیں اورآپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کہ دوسال کے عرصے میں رینجرز کے 27 جوان شہید اور87 زخمی ہوئے، قومی یادگاروں کے دنوں پرلوگوں کا بلاخوف وخطر نکلنا قابل ستائش ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسالوں میں پولیس نے 3500 کارروائیاں کیں۔ پولیس مقابلوں میں 282 ملزمان کو ہلاک اور 971 ملزمان کو گرفتار کیاجبکہ ان سے 15ہزار کے قریب ہتھیار برآمد کیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈکیتی کے واقعات میں 65 فیصدکمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں بھی احتساب کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق 74 فیصد شہری کراچی آپریشن سے مطمئن ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف بی انڈسٹریل ایریا، جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی:ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کاروائی،جعلی پولیس اہلکارگرفتار،پولیس کے مطابق ملزم احسن نے پولیس کیپ پہنےاورموٹرسائیکل پرایکسائزکانشان لگایا ہوا تھا ،...

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...

کاروباری مراکز،شادی ہالز رات 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ

کراچی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز ، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرانے کا...

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...