فائیو اسٹار چورنگی کے قریب نجی بینک کی ملازمہ کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پولیس کے مطابق لڑکی صبح آٹھ بجے جیسے ہی رکشے سے اتر کر بینک میں داخل ہونے لگی تو دو لڑکوں نے اسے پکڑ کر زبردستی گاڑی میں بٹھالیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شفیق موڑ کے قریب گاڑی کو روکا اور ملزمان عمیر اور یاسین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف نارتھ ناظم آباد تھانے میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گاڑی اپنی تحویل میں لے لی۔