شرافی گوٹھ سے پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان گرفتار، پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر نیک محمد گوٹھ میں ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عزیر جان، وارث اور مظہر شامل ہیں، ملزمان سے ڈھائی کلو فائن کوالٹی کی چرس، 122 گرام ہیروئن اور آئس برآمد، ملزمان کے قبضے سے منشیات کی فروخت سے حاصل 24400 نقد رقم بھی تحویل میں لے لی گئی ہے، ترجمان ضلع ملیر پولیس۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ضلع ملیر سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث تھے، ملزمان عادی مجرم ہیں اور منشیات کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔