ابراہیم حیدری سے اسٹریٹ کرمنل گرفتار، پولیس نے ملزم کو دوران گشت الیاس گوٹھ کے قریب سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملیر پولیس کے مطابق ملزم محمد صدیق ابراہیم حیدری اور اطراف کے علاقوں میں چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث تھا، گرفتار ملزم نے دوران انٹیروگیشن اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔