Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت شہر میں دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا، غلام...

شہر میں دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا، غلام قادر تھیبو

GhulamQadirTheboکراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبونے کہاکہ کراچی میں دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے جب کہ شہر میں جرائم کی طرح ہڑتالوں کو بھی کنٹرول کریں گے۔ ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کو لگنے والی گولی چھوٹے ہتھیار کی تھی، مکمل تحقیقات کے بعد قاتل کی شناخت ممکن ہوگی۔جمعہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادرتھیبو نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی پر کافی حد تک قابوپالیا گیا ہے، آپریشن کے بعد ہر قسم کے جرائم سمیت بھتہ خوری میں بھی واضح کمی آئی جب کہ جرائم کی طرح ہڑتالوں کو بھی کنٹرول کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں اب کوئی نوگوایریا نہیں، گزشتہ روز ایک بھی قتل نہیں ہوا اور اب شہر میں کوئی اغوا کا کیس نہیں ہوگا جب کہ کوئی بینک بھی نہیں لٹے گا اور اگر ایسا ہوا تو مجرم فوری پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر پر چھاپے میں رینجرز سے رابطے میں تھے۔پوچھے گئے ایک سوال کے جواب غلام قادر تھیبو نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کو لگنے والی گولی چھوٹے ہتھیار کی تھی، مکمل تحقیقات کے بعد قاتل کی شناخت ممکن ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...