سندھ پولیس کے مزید 23 افسران و اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق کورونا کی عالمی وبا میں سندھ پولیس کے اب تک 3738 افسران و اہلکار متاثر ہوئے جن میں سے 21 شہید ہوگئے، حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون میں پولیس کو فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنا پڑتا جس کی وجہ سے اہلکارو افسران متاثر ہورہے ہیں