ضلع ملیر میں پولیس کی گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 3 گٹکا فروش گرفتار۔ پولیس کے مطابق گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائیاں تھانہ قائدآباد اور بن قاسم کے علاقوں میں کی گئیں جس کے نتیجے میں 3 گٹکا فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے تیار گٹکا اور مارا برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پابندی کے باوجود علاقے میں گٹکا فروخت کررہے تھے، گرفتار ملزمان میں واجد، ایاز اور محمد شبیر شامل ہیں جبکہ ملزم شبیر کا نام آئی آر فہرست میں بھی شامل تھا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیش جاری ہے۔