Friday, October 23, 2020
Home Trending ٹریفک اہلکار بدستور دہشت گردوں کے نشانے پر، کریم آباد میں پولیس...

ٹریفک اہلکار بدستور دہشت گردوں کے نشانے پر، کریم آباد میں پولیس اہلکار تابش کو قتل کردیا گیا

traffic police21کراچی، شہر پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بدستور دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں۔ کریم آباد گوشت مارکیٹ کے قریب پولیس اہلکارکو موت کی نیند سلا دیا گیا۔دہشت گردوں نے عزیز آباد کے علاقے کریم آباد گوشت مارکیٹ کے نزدیک پولیس اہلکار تابش کو قتل کر دیا۔ شہید اہلکار کو چار گولیاں ماری گئیں۔ مقتول تابش عزیز بھٹی تھانے کا اہلکار اور ناظم آباد گول مارکیٹ میں سکیورٹی ڈیوٹی مامور تھا۔ لاش کو قانونی کارروائی کےلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھر حب ریور روڈ پر اسٹریٹ کرمنلز نے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو بھی نہ بخشا۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سب انسپکٹر الطاف کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا گیا۔
دوسری جانب لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ادھر اسٹیل ٹاو¿ن کے علاقے میں فائرنگ سے ظہور نامی شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...