Friday, October 23, 2020
Home Trending ڈیفنس میں 4 پولیس اہلکاروں کی سپراسٹور میں ڈکیتی، ملزمان گرفتار

ڈیفنس میں 4 پولیس اہلکاروں کی سپراسٹور میں ڈکیتی، ملزمان گرفتار

 crime ڈیفنس کے بدرکمرشل ایریا میں 26اسٹریٹ پر گذشتہ رات ایک سپر اسٹور کے تالے توڑ کر واردات کی گئی۔ جس کا سراغ لگانے کے لیے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو علاقے کی پولیس پارٹی کے اہلکار ہی واردات کرتے ہوئے پائے گئے۔ مزید تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ درخشاں تھانے کی پولیس موبائل کے اہلکاروں نے اپنے ایک ساتھی ڈاکو کی مدد سے سپراسٹور کے تالے توڑے۔ ملزمان نے اسٹور سے 92 ہزار روپے کے کالنگ کارڈز، تجوری اور دیگر سامان کی لوٹ مار کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کا ساتھی ڈاکو تجوری کو دھکا دے کر باہر نکالتا ہے اور سب انسپکٹر سمیت تمام پولیس اہلکار لگ بھگ 3 من وزنی تجوری کو پولیس موبائل میں ڈال کر لے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی کے انچارج سب انسپکٹر حمزہ، ہیڈ کانسٹیبل مظہر اور کانسٹیبل الیاس کو گرفتار کیا اور ا±ن سے تفتیش کی تو ا±ن کی نشاندہی پر 92ہزار روپے کے کارڈز، ٹوٹی ہوئی تجوری اور ا±س میں سے ملنے والے 2 لاکھ 58 ہزار روپے برا?مد کرلیے گئے۔ پولیس نے اسٹور کے منیجر رفیق میمن کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم پر قابو پانے میں پولیس کی ناکامی پر تو سوال اٹھائے جاتے ہیں ایسے میں وارداتوں میں ملوث ملزمان سے پولیس کی ملی بھگت کی انکشافات بھی سامنے آتے ہیں۔ انہی وجوہات کی بناپر ڈاکو ہر چند دن بعد رہائی پاکر پھر دھندے پر لگ جاتے ہیں، لیکن یہ اپنی نوعیت کی پہلی واردات ہے جس میں علاقے میں امن و امان کی بحالی پر مامور پولیس اہلکار براہِ راست واردات میں ملوث پائے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...