Monday, October 26, 2020
Home Trending پولیس اہلکار شہریوں سے نقدی اور لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار

پولیس اہلکار شہریوں سے نقدی اور لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار

305374-karachipolice-1416902304-949-640x480گلشن اقبال میں پولیس اہلکار نے اسنیپ چیکنگ کے دوران شہری سے لوٹ مار کی اور اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون لے کر فرار ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق گلشن اقبال مبینہ ٹاو¿ن میں اسنیپ چیکنگ پر تعینات پولیس اہلکار نے کار سوار شہری کو روک کر اس کی تلاشی لی اور اس دوران گاڑی میں موجود لیپ ٹاپ اور موبائل فون لے کر اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا۔ شہری سے لوٹ مار کرنے والا اہلکار وردی میں ملبوس پولیس سب انسپکٹر تھا جبکہ اس کا ساتھی سادہ لباس میں ملبوس تھا جو لوٹ مار کے بعد باآسانی موٹرسائیکل پر فرار ہوئے۔
پولیس گردی کا شکار ہونے والی شہری کی جانب سے واقعہ کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا ہے تاہم واقعہ پر پولیس حکام کاکہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس اہلکار کی شناخت کی جائے گی اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب سیکریٹری داخلہ سندھ نیاز عباسی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں جرائم کی وارداتوں میں پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں۔ سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی نے کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز میں فرانزک لیبارٹری کا دورہ کیا اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر سیکریٹری داخلہ کو شہر میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ کراچی میں 9 لاکھ سے زائد غیر قانونی افغان باشندے موجود ہیں جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں جرائم کی وارداتوں میں پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں، پولیس کے علاوہ بھی صوبائی حکومت کے دیگر محکموں میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...