پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی،2 ڈکیت گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان عدنان گل اور نور 24 اکتوبر کو فرنٹیئر کالونی میں پکوان سینٹر پر لوٹ مار کے دوران ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے، ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کے باعث ممکن ہوئی ہے، مزید تفتیش کےلئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا