Sunday, January 24, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

سانحہ بلدیہ ٹائون، بھتہ مافیا نے منظم کارروائی کے تحت فیکٹری میں آگ لگائی، جی آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ

baldia incident factory bhaila brothers1کراچی، بلدیہ فیکٹری میں آگ سے متعلق تحقیقات میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔دبئی میں فیکٹری کے مالکان سے بیان ریکارڈ کرانےکے بعدجے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہےکہ بھتہ گروپ نے منظم کارروائی کے تحت فیکٹری میں آگ لگائی ۔
کراچی کی بلدیہ فیکٹری میں آگ لگی نہیں تھی ، لگائی گئی تھی ۔غلطی نہیں تھی ، سازش تھی۔سانحہ نہيں تھا ، منظم کارروائی تھی۔ اس آگ سے فیکٹری میں کام کرنے وانے ڈھائی سو سے زائد مزدور جل کر جاں بحق ہوئے ،موت ایسے آئی کہ آگ کے شعلوں نے انہیں اپنی لپیٹ میں لیا تو بچنے ، چھپنے اور باہر نکلنے کے سارےراستے بند تھے ، صرف ایک ہی راستہ سامنے تھا موت کا راستہ۔
لیکن اب فیکٹری کے مالکان بھائيلا برادران نے دبئی میں جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا ہے ، اور اس بیان پر ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق منظم منصوبہ بندی کے تحت بھتہ گروپ نے فیکٹری میں آگ لگائی۔ ذرائع کے مطابق سانحہ بلدیا ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے مزید فرانزک ٹیسٹ کرائے جائيں گے۔دبئ میں بھائیلا برادران کا بیان جے آئی ٹی نے چار دن میں ریکارڈ کیا ، یہ بیان قونصل خانے میں ریکارڈ کیا گیا اور ذرائع کے مطابق بھائیلا برادران کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کا بیان خفیہ رکھا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat