کراچی پولیس چیف نے طاقت ور مافیا سے ٹکرانے کا فیصلہ کرلیا، ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام نبی میمن کے زیر صدارت اجلاس میں گداگروں کےخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا گیا، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ شہر میں غیرمقامی، افغان، برمی اور بنگالی افراد پر مشتمل گداگروں نے شہریوں کا جینا محال کررکھا ہے، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ گداگروں کے ساتھ رہنے والے بچوں کا ڈی این اے بھی کروایا جائے گا