سرجانی پولیس مقابلہ بھی جعلی ثابت، عدالت نے اپنے فیصلے میں مقابلہ جعلی قرار دیتے ہوئے مقابلے میں ملوث اے ایس آئی عمران، پولیس کانسٹیبلز عارف، سجاد، وقار اور فہد علی کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ 2019 میں سرجانی ٹائون میں پولیس نے دو شہریوں غلام شبیر اور غلام رسول کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔