جوجیتا وہ سکندر جو پکڑا گیا وہ جیل کے اندر۔ ہیپی نیوائیرنائٹ منانے والے منچلوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں سخت میچ کی توقع، ایک طرف پولیس و رینجرز نے ہلڑبازی ،ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے والوں کی پکڑ دھکڑ کا منصوبہ بنالیا تو دوسری طرف منچلوں نے ہوائی فائرنگ، پٹاخوں اور سائلنسر کے بغیر موٹرسائیکل چلانے کا پورا پلان تیار کرلیا اب ہوگا میچ جو جیتا وہی سکندر اور پکڑے جانے پر رات حوالات میں گزارنے کا پکا انتظام پولیس نے کررکھا ہے۔