گلشن حدید فیز2 میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی، کراچی اپ ڈیٹس کے نمائندے کے مطابق جمیل نامی شہری گلشن حدید فیز2 ایل تھری کی مارکیٹ میں واقع بینک سے رقم نکلواکر جارہا تھا کہ موٹرسائیکل پرسوار ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر رقم چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر جمیل کی ٹانگ میں گولی مارکر فرار ہوگئے، علاقہ ایس ایچ او کے مطابق زخمی شہری اسٹیل مل کا ملازم ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے