Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جنرل راحیل شریف پیپلزپارٹی کو دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے سے...

جنرل راحیل شریف پیپلزپارٹی کو دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے سے روکیں

Election Commissionکراچی ، سندھ کی مختلف سیاسی جماعتوں اور شخصیات نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صوبائی حکومت پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابات میں مداخلت کریں اور پیپلزپارٹی کو دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے سے روکیں ۔ایسا نہ ہوا تو صوبے میں بڑے پیمانے پر انارکی پھیلے گی ،جس کی تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن اور ریاستی اداروں پر عائد ہوگی ۔ حالات اس حد تک خراب ہوگئے ہیں کہ اگر بلدیاتی انتخابات میں فوج اور رینجرزکو تعینات نہیں کیا گیا تو ہم بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ن خیالات کا اظہار جمعرات کو سابق وزرائے اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم ،لیاقت علی جتوئی ،سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ،سابق رکن قومی اسمبلی سید ظفر علی شاہ ،ارکان سندھ اسمبلی نند کمار ،شہریار خان مہر ،حسنین مرزا ،رکن قومی اسمبلی لالی مل ،مسلم لیگ (ن) سندھ کے اسماعیل راہو ،مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما امیر بخش بھٹو ،نیشنل پیپلزپارٹی کے عاقب جتوئی اور دیگر نے الیکشن کمیشن آف سندھ میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تنویر ذکی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے مشترکہ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں صوبائی الیکشن کمشنر کو پیپلزپارٹی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کی جانے والی دھاندلی سے آگاہ کیا ۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی 2013کے انتخابات میں دھاندلی کی گونج اب بھی سنائی دے رہی ہے اور پیپلزپاٹی اب بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کرنا چاہ رہی ہے اور سرکاری وسائل کو بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے ۔دھونس اور دھاندلی کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر لوگوں کو بلامقابلہ منتخب کرانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے ۔ہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہیں ۔اگر ایسا نہ ہوا تو سندھ میں دھونس اور دھاندلی کی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ چوری کیا جائے گا ۔سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ اس الیکشن کمیشن سے مجھے کوئی امید نہیں ہے ۔یہ حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے ۔پیپلزپارٹی نے دھاندلی بڑے پیمانے پر کی ہے اور کررہی ہے ۔پیپلزپارٹی دراصل زرداری اور” ادی لیگ“ ہے اور یہ ایک کمرشل دکان ہے ،جہاں مال بکتا ہے اور لوگ خریدار بن کر آتے ہیں ۔ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے کہا کہ ہمیں صرف فوج پر اعتماد ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...