Sunday, October 25, 2020
Home Trending پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ممکن نہیں،...

پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ممکن نہیں، الیکشن کمیشن

348469electioncommission1429344711691640x480320x180کراچی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے تمام پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ممکن نہیں ہے، ذرائع کے مطابق قائم مقام سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد کی صدارت میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے سیکیورٹی صورت حال سمیت تمام امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ممبر میں الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ روشن عیسانی، چیف سیکریٹری سندھ، رینجرز اورپولیس کے اعلیٰ حکام موجود بھی شریک تھے۔اجلاس میں پولیس اوررینجرز کی جانب سے حلقہ 246 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کے اندر اورباہر سیکورٹی کے لیے دی گئی تجاویزپرغورکیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اوربائیومیٹرک سسٹم کے انتخاب کرانے کی رینجرز اور پولیس کی درخواست کو مسترد کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...