Saturday, October 24, 2020
Home Trending این اے 246، ضمنی انتخابات پولنگ کا وقت ختم ہو گیا

این اے 246، ضمنی انتخابات پولنگ کا وقت ختم ہو گیا

poling-counting320x180کراچی،ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ پولنگ کے دوران حلقے کے تقریبا تمام پولنگ اسٹیشنز پر صورت حال پر امن رہی تاہم تین مقامات پر معمولی نوعیت کے ناخوشگوار واقعات رونما ہوئے۔صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی پولنگ مجموعی طور پر پر امن ہے اور سخت سیکیورٹی میں کہیں سے کسی قسم کی دھاندلی کی اطلاعات نہیں ملی۔ تحریک انصاف کے عمران خان نے اچھے نتائج کی امید کی ہے تاہم ایم کیو ایم نے سست ووٹنگ کروانے کا الزام عائد کیا ہے۔اب تک تین مقامات پر معمولی نوعیت کے ناخوشگوار واقعات ہوئے، کریم آباد سے جعلی ووٹ دینے والا شخص اور دہلی کالج کا پرہزائڈنگ آفیسر گرفتار ہوا، رینجرز نے مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے تین اور چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔دوسرا واقعہ لیاقت آباد میں پیش آیا جہاں پر اسرارطور پر ووٹ پر نشان لگانے والی مہر غائب ہوگئی ، عملے اور پولیس اہلکاروں نے ووٹرز کو بھی باہر نکال دیا جبکہ عزیز آباد نمبر آٹھ کے ایک اسکول میں رینجرز اور پولیس نے میڈیا کو جانے سے روک دیا اب تک کی ٹیم کو بھی دھکے دیے اور بنا کسی وجہ مانیٹرنگ سے روک دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...