Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے انسداد پولیومہم ، والدین کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے...

انسداد پولیومہم ، والدین کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

polio1کراچی، انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں میں والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔ حکام کے مطابق بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کو جیل بھیج دیں گے۔کراچی کے 6 اضلاع کی 80 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن پولیو ورکرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بن قاسم ٹاﺅن کی یو سی 7 پٹھان کالونی میں تین دن کے دوران 40 سے زائد والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا جبکہ صدر ٹاﺅن کے علاقے ہجرت کالونی میں بھی 33 گھروں سے پولیو ورکرز بچوں کو قطرے پلائے بغیر واپس چلے گئے۔ پولیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ بعض گھروں میں انہیں انسداد پولیو کے قطرے پلانے میں بہت مشکلات پیش آ رہی ہیں۔گلشن اقبال کے علاقے میں بھی والدین کی جانب سے انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے انکار کے واقعات ہوئے۔ ضلع شرقی کے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ انکار کرنے والے والدین کو ہر صورت میں منانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جن والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے انہیں جیل بھیج دیں گے۔اس سے قبل انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز پر حملوں کے متعدد واقعات کے باجود بھی اس بار پولیو ورکرز کو مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی اور پولیو ورکرز کئی حساس علاقوں میں سکیورٹی کے بغیر کام کرتی رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...