Saturday, October 24, 2020
Home Trending پولیو سے متاثرہ ہر 10 میں سے9بچے پاکستان میں رہتے ہیں، عالمی...

پولیو سے متاثرہ ہر 10 میں سے9بچے پاکستان میں رہتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

Polioعالمی ادارہ صحت نے دنیا سے پولیو کے مکمل خاتمے میں پاکستان کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو سے متاثرہ ہر دس میں سے نو بچے پاکستان میں رہتے ہیں۔عالمی اداہ صحت نے دنیا بھر میں پولیو کی صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ میں رپورٹ پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال دنیا بھر میں پولیو کے 178 کیسز سامنے آئے جن میں سے 166 کیسز پاکستان میں رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیو سے متاثرہ ہر دس میں سے 9 بچے پاکستان میں رہتے ہیں۔ لہٰذا پاکستان میں وائرس کے خاتمے کے لئے ہنگامی سطح پراقدامات کی ضرورت ہے۔عالمی ادارے کی رپورٹ میں پاکستان سے وائرس کے انسداد کے لئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی کوششوں سے خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں جس کے باعث پچھلے بارہ ماہ میں پاکستان میں وائرس کے خاتمے میں بہتری آئی ہے۔ رپورٹ میں انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور بھارت کو پولیو سے پاک ممالک قرار دیا گیا جبکہ نائجیریا میں بھی پولیو خاتمے کے قریب ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...