Tuesday, October 20, 2020
Home Trending اورنگی ، ناظم آباد میں رضاکاروں نے معاوضوں کی عدم ادئیگی پر...

اورنگی ، ناظم آباد میں رضاکاروں نے معاوضوں کی عدم ادئیگی پر انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ

Polioشہر قائد کے کئی علاقوں میں رضاکاروں نے معاوضے کی عدم ادائیگی پر انسدادِ پولیومہم کا بائیکاٹ کردیا جبکہ اورنگی اور سائٹ میں کشیدگی کے باعث انسداد پولیو مہم شروع نہیں ہوسکی۔
شہرقائد کی 86 یونین کونسلز میں تین روزہ انسداد پولیومہم شروع ہوگئی ہے جس کے دوران 5 لاکھ 75 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس اہلکار پولیوٹیموں کےساتھ ڈیوٹی دے رہے ہیں تاہم نارتھ ناظم آباد اورگلبرگ سمیت شہر کے کئی علاقوں میں پولیو ورکرز نے معاوضے کی عدم ادائیگی پرانسداد پولیومہم کا بائیکاٹ کردیا۔
نصرت بھٹوکالونی میں مظاہرہ کرتے ہوئے رضا کاروں کاکہنا تھا انہیں گزشتہ 4 پولیومہم کا مکمل معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شکوہ کیا کہ پولیو مہم کے یومیہ 250 روپے دیئے جاتے ہیں جو بہت کم ہیں اور اس معاوضے کو بڑھا کر 500 روپے یومیہ کیا جائے۔دوسری جانب سائٹ اور اورنگی ٹاو¿ن میں اے این پی کے رہنما ڈاکٹر ضیاالدین کے قتل کے بعد کشیدگی پیدا ہونے سے آج انسداد پولیومہم شروع نہیں ہوسکی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، 320 روپے اور 480 روپے فی کلو تک...