Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت حساس علاقوں میں پولیو کی مہم کامیابی سے جاری ہے، کمشنرکراچی

حساس علاقوں میں پولیو کی مہم کامیابی سے جاری ہے، کمشنرکراچی

commissinor karachiکمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اورعالمی ادارہ صحت انسداد پولیو مہم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہا ر کیا ہے۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتا یاگیا کہ پہلے روز۔پہلے روز 96.1 ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا۔ 85606 میں سے 82346 بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے گئے۔ چار روز کی اس مہم میں ہر روز 85606 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے اوردوسرے روز جن والدین نے پو لیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے یا کسی بھی وجہ جو بچے پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے ہیں۔ انھیںکمیونٹی کے لو گوں کے تعاون سے اگلے روز قطرے پلائے جائیں گے۔ کمشنر کراچی اور عالمی اداورہ صحت نے متفقہ طور پر ہیلتھ افسران اور ہیلتھ ورکرز کی جانفشانی سے کام کر نے پر ان کی کو ششوں کو سراہا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ یہ اہم قومی مقصد ہے۔ عالمی سطح پر پولیو کے پاکستان میں وائرس کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی صحت مند زندگی کی خاطر سب کو مل کر مہم کی کامیابی کے لئے اپنا کر دار ادا کر نا چاہئے۔کمشنر نے ہیلتھ افسران سے کہا کہ حساس مقامات پر کمیونٹی کے لوگوں کا تعاون حا صل کریں اور ان کی مدد اور موجودگی میں اپنے فرائض ادا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی