Friday, October 30, 2020
Home Trending شہر میں پولیو ٹیم پر ایک مرتبہ پھر حملہ، فائرنگ سے پولیس...

شہر میں پولیو ٹیم پر ایک مرتبہ پھر حملہ، فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

 Polioاورنگی ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیو رضا کاروں کی سیکیورٹی پرتعینات اہلکارجاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاﺅن کے علاقے بنارس کالونی یو سی 6میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی تبسم علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اے ایس آئی تبسم کے سر میں 2 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ اسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی۔دوسری جانب اے ایس آئی تبسم کی شہادت کے بعد سائٹ اور اورنگی ٹاﺅن میں پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی جب کہ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کراچی میں 3 دن تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کردی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کو موثر بنانے کے لئے کراچی میں ڈبل سواری کی پابندی کا فیصلہ کیا گیا جس کی منظوری کے بعد شہر بھر میں ڈبل سواری قابل گرفت جرم ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...