Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیومہم شروع ہوگئی،کمشنر کراچی

حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیومہم شروع ہوگئی،کمشنر کراچی

Polioکراچی، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہوگئی ۔ مہم میں دو لاکھ 26ہزار367بچوں کو قطرے پلائے جائیںگے۔ ۔پیر کو کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ان کے دفتر میںایک اجلاس میں مہم کو بہتر بنانے کےلئے مختلف تجاویز پوغور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیاکہ کمیونٹی کے ساتھ رابطہ کو مضبوط بنا یا جا ئے گا اجلاس میں گذشتہ مہم کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔ 1 جاو ید صبغت اللہ مہر اورتمام ٹاﺅن ہیلتھ افسران نے شر کت کی ۔ اجلاس میں مہم کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں بتا یا گیا کہ گذشتہ مہم میں دو لاکھ 26 ہزار 16 بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔ نہ پینے والے بچوں کی تعداد انتہائی کم ہو کر 450 رہ گئی ہے۔ جبکہ اس بار پینے سے رہ جانے والے وہ بچے ہیں جو پہلے پولیو کے قطرے پی چکے ہیں۔ اجلاس نے اس بات پا اتفاق کیا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ گرمی کی شد ت میں جب پولیو کا مرض کے لئے ہائی رسک سیزن کہلا تا ہے۔ اس قسم کا نتیجہ پولیو مرض کے خاتمہ کی کوشش میں مدد گار ثابت ہو گا ۔کمشنر نے کہا کہ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کی مہم پولیو کے مکمل خاتمہ تک جاری رہے گی۔ ہیلتھ افسران، یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹرز اور ماہرین کو چاہئے وہ اپنی کوششٰ جاری رکھیں علما کرام اور کمیونٹی کے تعاون اور رابطہ کو مضبو ط بنائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ویڈیو موجود ہے کس طرح پی ٹی آئی والوں نے پولیس کو دھمکیاں دیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور ایک وفاقی وزیر نے پولیس...

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...