پورٹ قاسم کے قریب ٹریفک حادثہ، 1 شخص جاں بحق۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا، لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا جس کو تیز رفتار آئل ٹینکر نے روند دیا۔