Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق،2 لاشیں ملی

مختلف علاقوں سے 2 لاشیں ملی، جبکہ کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 21 سے محمد...

اشتعال انگیز تقاریر، فاروق ستار،وسیم اختر ،روف صدیقی بری

اشتعال انگیز تقاریر کیس کا فیصلہ ،ڈاکٹرفاروق ستار، وسیم اختر، رئوف صدیقی اور قمر منصور کو بری کردیا گیا، ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ...

نعمت رندھاوا قتل کیس، ملزمان کو عمر قید کی سزا

نعمت علی رندھاوا قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، ملزمان کاظم عباس اور نعمان کو عمر قید کی سزا،2،2 لاکھ کا جرمانہ اور جائیداد...

گلشن اقبال، عزیز بھٹی پارک کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی

گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم فائر بریگیڈ...

زرداری اختیارات بلاول کے حوالے کردیں، پیپلز پارٹی کے اندر چہ مگوئیاں شروع

PPPکراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مکمل اختیارات تفویض کرنے کے لیے پارٹی کے اندر بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ایک اہم اجلاس میں سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ غضنفر گل نے برملا طور پر آصف علی زرداری کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ہمیں بلاول بھٹو زرداری کی بہت ضرورت ہے اور ہمیں گونگا بلاول نہیں بلکہ بولنے والا بلاول چاہیے۔ ذرائع کے مطابق نوابزادہ غضنفر گل نے یہ تجویز بھی دی کہ بادشاہ کو چاہیے اپنے اختیارات ولی عہد کو اچھے وقت پر حوالے کر دے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوابزادہ غضنفر گل سے اس تجویز کے بعد اجلاس میں سناٹا چھا گیا تھا البتہ آصف زرداری نے اس کا برا نہیں منایا۔
Open chat